مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل لعبادي الذين امنوا يقيموا الصلاة وينفقوا مما رزقناهم سرا وعلانية من قبل ان ياتي يوم لا بيع فيه ولا خلال

(اے پیغمبر) میرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کریں اور اس دن کے آنے سے پیشتر جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستی (کام آئے گی) ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 31
  • پارہ 13
  • صفحہ 259

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کفار کے احوال ذکر کرنے کے بعد مومنین مخلصین کو متنبہ فرماتےہیں کہ وہ پوری طرح بیدار رہیں ، وظائف عبودیت میں ذرا فرق نہ آنے دیں ، دل و جان سے خالق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کریں کہ وہ بھی بہترین عبادت ہے۔ نمازوں کو ان کے حقوق و حدود کی رعایت کے ساتھ خشوع و خضوع سے ادا کرتے رہیں۔ خدا نے جو کچھ دیا ہے اس کا ایک حصہ خفیہ یا علانیہ مستحقین پر خرچ کریں۔ غرض کفار جو شرک اور کفران نعمت پر تلے ہوئے ہیں ، ان کے بالمقابل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلکہہ دیجئےqul
  2. لِّعِبَادِىَمیرے بندوں سےliʿibādiya
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīna
  4. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  5. يُقِيمُوا۟وہ قائم کریںyuqīmū
  6. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  7. وَيُنفِقُوا۟اور خرچ کریںwayunfiqū
  8. مِمَّااس میں سےmimmā
  9. رَزَقْنَـٰهُمْجو رزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhum
  10. سِرًّۭاچھپ کرsirran
  11. وَعَلَانِيَةًۭاور ظاہری طور پرwaʿalāniyatan
  12. مِّناس سےmin
  13. قَبْلِپہلےqabli
  14. أَنکہan
  15. يَأْتِىَآجائےyatiya
  16. يَوْمٌۭوہ دنyawmun
  17. لَّانہیںlā
  18. بَيْعٌۭکوئی تجارتbayʿun
  19. فِيهِاس میںfīhi
  20. وَلَاا ور نہwalā
  21. خِلَـٰلٌکوئی دوستیkhilālun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں