قیامت میں زمین و آسمان کی تبدیلی
قیامت کو یہ زمین و آسمان بہیات موجودہ باقی نہ رہیں گے ، یا تو ان کی ذوات ہی بدل دی جائیں گے یا صرف صفات میں تغیر ہو گا اور بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ شاید متعدد مرتبہ تبدیل و تغیر کی نوبت آئے گی واللہ اعلم۔ سامنے کھڑے ہونے کا مطلب وَ بَرَزُوۡا لِلّٰہِ جَمِیۡعًا فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا الخ کےتحت میں گذر چکا ہے۔