شکر سے نعمت بڑھتی ہے
موسٰیؑ کا مقولہ ہے یعنی وہ وقت بھی یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے اعلان فرما دیا کہ اگر احسان مان کر زبان و دل سے میری نعمتوں کا شکر ادا کرو گے تو اور زیادہ نعمتیں ملیں گی جسمانی و روحانی اور دنیوی و اخروی ہر قسم کی۔
موجودہ نعمتیں سلب کر لی جائیں گی اور ناشکری کی مزید سزا الگ رہی ۔ حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ کی خدمت میں ایک سائل آیا آپ نے ایک کھجور عنایت فرمائی اس نے نہ لی یا پھینک دی ۔ پھر دوسرا سائل آیا اس کو بھی ایک کھجور دی ، وہ بولا "سبحان اللہ تمرۃ من رسول اللہ ﷺ " یعنی رسول اللہ کا تبرک ہے۔ آپ نے جاریہ کو حکم دیا کہ ام سلمہ کے پاس جو چالیس درہم رکھے ہیں وہ اس (شکر گذار) سائل کو دلوا دے۔