حضرت موسٰی علیہ السلام کی آیات
مثلاً تم کو غلام بنا رکھا تھا اور سخت بیگاریں لیتے تھے۔
بنی اسرائیل کی آزمائش
کہ تم کو غلامی کی ذلت سے نکالا اور دولت آزادی سے مالا مال کیا۔ "بلاء" کے اصل معنیٰ آزمائش کے ہیں۔ تکلیف اور راحت دونوں حالتوں میں بندے کے صبر و شکر کی آزمائش ہے ۔ وَ نَبۡلُوۡکُمۡ بِالشَّرِّ وَ الۡخَیۡرِ فِتۡنَۃً (الانبیاء۔۳۵) وَ بَلَوۡنٰہُمۡ بِالۡحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ (اعراف۔۱۶۸) چونکہ فرعونیوں سے نجات دینا بڑی نعمت تھی تو یہاں آزمائش انعام سے ہوئی جسے مترجم محققؒ نے بطور حاصل معنی لفظ "مدد" سے تعبیر کیا۔ اس قسم کی آیت سورہ بقرہ اور اعراف میں گذر چکی ہے ، وہاں کے فوائد ملاحظہ کر لئے جائیں۔