مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال موسى ان تكفروا انتم ومن في الارض جميعا فان الله لغني حميد

اور موسیٰ نے (صاف صاف) کہہ دیا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ناشکری کرو تو خدا بھی بےنیاز (اور) قابل تعریف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 8
  • پارہ 13
  • صفحہ 256

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کفران نعمت کا ضرر تم ہی کو پہنچے گا۔ خدا کا کچھ نہیں بگڑتا ۔ اسے تمہارے شکریوں کی کیا حاجت ہے۔ کوئی شکر ادا کرے یا نہ کرے ، بہرحال اس کے حمید و محمود ہونے میں کچھ کمی نہیں آتی۔ صحیح مسلم میں حدیث قدسی ہے جس میں حق تعالیٰ نے فرمایا "اے میرے بندو! اگر تمہارے اگلے پچھلے ، جن و انس سب کے سب ایک اعلیٰ درجہ کے متقی شخص کے نمونہ پر ہو جائیں تو اس سے میرے ملک میں کچھ بڑھ نہیں جاتا۔ اور اگر سب اگلے پچھلے جن و انس مل کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. مُوسَىٰٓموسیٰ نےmūsā
  3. إِناگر تمin
  4. تَكْفُرُوٓا۟کفر کروtakfurū
  5. أَنتُمْتمantum
  6. وَمَناور جو کوئیwaman
  7. فِىمیں ہےfī
  8. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  9. جَمِيعًۭاسارے کے سارےjamīʿan
  10. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  11. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  12. لَغَنِىٌّالبتہ بےنیاز،laghaniyyun
  13. حَمِيدٌتعریف والا ہےḥamīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں