مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 25 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُۥ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ﴿٢٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اللہ کا علم و قدرت

یعنی ایک ایک ذرہ اس کے علم میں ہے ۔ جب اس کی حکمت مقتضی ہو گی کہ سب کو بیک وقت انصاف کے لئے اکھٹا کیا جائے تو کچھ دشواری نہ ہو گی۔ قبر کی مٹی ، جانوروں کے پیٹ ، سمندر کی تہ ، ہوائی فضا میں یا جہاں کہیں کسی چیز کا کوئی جزء ہو گا ، وہ اپنے علم محیط اور قدرت کاملہ سے جمع کر دے گا۔