ابلیس کا استکبار
یعنی قیامت کے دن تک خدا کی پھٹکار اور بندوں کی طرف سے لعنت پڑتی رہے گی۔ اس طرح آنًا فانًا خیر سے بعد تر ہوتا رہے گا۔ جب قیامت تک توفیق خیر کی نہ ہوگی ۔ تو اس کے بعد تو کوئی موقع ہی نہیں کیونکہ آخرت میں ہر شخص وہ ہی کاٹے گا جو یہاں بویا ہے۔ یا یوں کہو کہ قیامت کے دن تک لعنت رہے گی اس کے بعد جو بے شمار قسم کے عذاب ہوں گے وہ لعنت سے کہیں زیادہ ہیں ، یا اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ کا لفظ دوام سے کنایہ ہو۔