یعنی جنت سے یا آسمان سے یا اس مقام عالی سے نکل جہاں اب تک پہنچا ہوا تھا۔
ابلیس کا استکبار
یعنی مردود و مطرود ہے یا "رجیم" سے اشارہ اسی طرف ہو جو پہلے گذرا کہ شہب سے شیاطین کا رجم کیا جاتا ہے گویا اس لفظ میں اس کے شبہہ کا جواب دیا گیا کہ تیرا سجود سے انکار کرنا شرف عنصری کی بناء پر نہیں۔ فضل و شرف تو اسی کے لئے ہے جسے خدا تعالیٰ سرفراز فرمائے ۔ ہاں تیرے اباء و استکبار کا منشاء وہ شقاوت ، بدبختی ہے جو تیری سوء استعداد کی وجہ سے مقدر ہو چکی ہے۔