مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 4 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ ﴿٤﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ہر قوم کی ہلاکت کا وقت معین ہے

یعنی جس قدر بستیاں اور قومیں پہلے ہلاک کی گئیں ، خدا کے علم میں ہر ایک کی ہلاکت کا ایک وقت معین تھا۔ جس میں نہ بھول چوک ہو سکتی تھی نہ غفلت اور نہ خدا کا وعدہ ٹل سکتا تھا۔ جب کسی قوم کی معیاد پوری ہوئی اور تعذیب کا وقت آ پہنچا ، ایک دم میں غارت کر دی گئ۔ موجودہ کفار بھی امہال و تاخیر عذاب پر مغرور نہ ہوں ۔ جب ان کا وقت آئے گا خدائی سزا سے نہ بچ سکیں گے ۔ جو تاخیر کی جارہی ہے اس میں خدا کی بہت حکمتیں ہیں۔ مثلاً ان میں سے بعض کا یا بعض کی اولاد کا ایمان لانا مقدر ہے۔ فوری عذاب کی صورت میں اس کے وقوع کی کوئی صورت نہیں۔