تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی بے شک چنے ہوئے بندوں پر جن کا ذکر اوپر ہوا تیرا کچھ زور نہ چلے گا یا یہ مطلب ہو کہ کسی بندے پر بھی تیری زبردستی نہیں چل سکتی ہاں جو خود ہی بہک کر اپنی جہالت و حماقت سے تیرے پیچھے ہو لیا وہ اپنے اختیار سے خراب و برباد ہوا ۔ جیسے پہلے خود شیطان کا مقولہ گذر چکا وَ مَا کَانَ لِیَ عَلَیۡکُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ اِلَّاۤ اَنۡ دَعَوۡتُکُمۡ فَاسۡتَجَبۡتُمۡ لِیۡ (ابراہیم۔۲۲)۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں