مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 44 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَٰبٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ ﴿٤٤﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

جہنم کے سات دروازے

بعض سلف نے سَبْعَۃُ اَبْوَابٍ سے دوزخ کے سات طبقے اوپر نیچے مراد لئے ہیں ، چنانچہ ان کے نام ابن عباس نے یہ بتلائے ہیں ۔ جہنم ، سعیر ، لظیٰ ، محطمہ ، سقر ، جحیم ، ہاویہ ، اور لفظ "جہنم" ایک خاص طبقہ اور مجموعی طبقات دونوں پر اطلاق کیا جاتا ہے بعض کے نزدیک سات دروازے مراد ہیں جن سے الگ الگ دوزخی داخل ہوں گے ۔ واللہ اعلم۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "جیسے بہشت کے آٹھ دروازے ہیں نیک عمل والوں پر بانٹے ہوئے ویسے دوزخ کے سات دروازے ہیں بد عمل والوں پر بانٹے ہوئے شاید بہشت کا ایک دروازہ زیادہ اس لئے ہے کہ بعضے موحدین نرے فضل سے جنت میں جائیں گے بغیر عمل کے ۔ باقی عمل میں دروازے برابر ہیں"۔