حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مہمان فرشتے
دوسری جگہ آیا ہے وَ اَوۡجَسَ مِنۡہُمۡ خِیۡفَۃً (ہود۔۷۰) یعنی خوف کو دل میں چھپایا تو کہا جائے گا کہ ابتداء میں چھپانے کی کوشش کی ۔ آخر ضبط نہ کر سکے زبان سےظاہر کر دیا ۔ یا یہ مطلب ہو کہ باوجود چھپانے کے خوف کے آثار چہرہ وغیرہ پر اس قدر عیاں تھے گویا کہہ رہے تھے کہ ہم کو تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے۔ یہ ڈر کس بات کا تھا ؟ اس کی تفصیل سورہ ہود میں گذر چکی۔ وہاں ملاحظہ کی جائے۔ اور اس واقعہ کے دوسرے اجزا پر بھی جو کلام کیا گیا ہے ضرورت ہے کہ ایک مرتبہ مراجعت کر لی جائے۔