مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ دخلوا عليه فقالوا سلاما قال انا منكم وجلون

جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو سلام کہا۔ (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 99 میں سے آیت 52
  • پارہ 14
  • صفحہ 265

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

دوسری جگہ آیا ہے وَ اَوۡجَسَ مِنۡہُمۡ خِیۡفَۃً (ہود۔۷۰) یعنی خوف کو دل میں چھپایا تو کہا جائے گا کہ ابتداء میں چھپانے کی کوشش کی ۔ آخر ضبط نہ کر سکے زبان سےظاہر کر دیا ۔ یا یہ مطلب ہو کہ باوجود چھپانے کے خوف کے آثار چہرہ وغیرہ پر اس قدر عیاں تھے گویا کہہ رہے تھے کہ ہم کو تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے۔ یہ ڈر کس بات کا تھا ؟ اس کی تفصیل سورہ ہود میں گذر چکی۔ وہاں ملاحظہ کی جائے۔ اور اس واقعہ کے دوسرے اجزا پر بھی جو کلام کیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. دَخَلُوا۟وہ داخل ہوئےdakhalū
  3. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  4. فَقَالُوا۟تو انہوں نے کہاfaqālū
  5. سَلَـٰمًۭاسلام (ہو تم پر)salāman
  6. قَالَوہ بولےqāla
  7. إِنَّابیشک ہمinnā
  8. مِنكُمْتم سےminkum
  9. وَجِلُونَڈرنے والے ہیںwajilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں