مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 67 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَجَآءَ أَهْلُ ٱلْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ ﴿٦٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یعنی جب سنا کہ لوطؑ کے یہاں بڑے حسین و جمیل لڑکے مہمان ہیں تو اپنی عادت بد کی وجہ سے بڑے خوش ہوئے اور دوڑتے ہوئے ان کے مکان پر آئے اور لوطؑ سے مطالبہ کیا کہ انہیں ہمارے حوالہ کر دو ۔ (تنبیہ) وَ جَآءَ اَہۡلُ الۡمَدِیۡنَۃِ الخ میں "واو" مطلق جمع کے لئے ہیں ، یہاں ترتیب واقعات بیان میں ملحوظ نہیں ۔ سورہ ہود اور اعراف میں یہ قصہ گذر چکا ہے اسے دیکھ لیا جائے اور وہاں کے فوائد ملاحظہ کئے جائیں۔