قوم لوط علیہ السلام پر عذاب کی خبر
یعنی لوطؑ کو ملائکہ کے توسط سے ہم نے اپنا قطعی فیصلہ سنا دیا کہ عذاب کچھ دور نہیں۔ ابھی صبح کے وقت اس قوم کا بالکلیہ استیصال کر دیا جائے گا ۔ شاید یہ مطلب ہو کہ صبح ہوتے ہی عذاب شروع ہو جائے گا اور اشراق تک سب معاملہ ختم کر دیا جائے گا کیونکہ دوسری جگہ مُصْبِحِیْنَ کے بجائے مُشْرِقِیْنَ کا لفظ آیا ہے۔