مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 84 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ﴿٨٤﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اصحاب حجر

یعنی مال و دولت ، مستحکم عمارات ، جسمانی قوت اور دوسرے اسباب و وسائل میں سےکوئی چیز بھی خدا کےعذاب کو دفع نہ کر سکی۔ ان کا قصہ بھی پہلے گذر چکا۔ حدیث میں ہےکہ نبی کریم ﷺ تبوک جاتےہوئے "وادی حجر" پر سے گذرے آپ نےسر ڈھانپ لیا۔ سواری کی رفتار تیز کر دی اور صحابہؓ کو فرمایا کہ معذب قوم کی بستیوں پر مت داخل ہو مگر (خدا کےخوف سے) روتے ہوئے ، اگر رونا نہ آئے تو رونے والوں کی صورت بنا لو۔ خدا نہ کرے وہ چیز تم کو پہنچے جو ان کو پہنچی تھی۔یہ آپ نے مسلمانوں کو ادب سکھلایا کہ آدمی اس قسم کے مقامات پر پہنچ کر عبرت حاصل کرے اور خدا کے خوف سے لرزاں و ترساں ہو ، محض سیر و تماشہ نہ سمجھے۔