تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تمہارا استہزاء و تعنت اور قرآن لانے والےکی طرف جنون کی نسبت کرنا ، قرآن و حامل قرآن پر قطعًا اثر انداز نہیں ہو سکتا ، یاد رکھو اس قرآن کے اتارنے والے ہم ہیں اور ہم ہی نے اس کی ہر قسم کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ، جس شان اور ہیئات سے وہ آتا ہے بدون ایک شوشہ یا زبر زیر کی تبدیلی کے چار دانگ عالم میں پہنچ کر رہے گا اور قیامت تک ہر طرح کی تحریف لفظی و معنوی سے محفوظ وہ مصئون رکھا جائے گا ۔ زمانہ کتنا ہی بدل جائے مگر اس…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں