مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 99 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَٱعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ ٱلْيَقِينُ ﴿٩٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یقین بمعنیٰ موت

یعنی موت ۔ یقین کا لفظ دوسری جگہ قرآن نے اسی معنی میں استعمال کیا ہے وَ کُنَّا نُکَذِّبُ بِیَوۡمِ الدِّیۡنِ۔ حَتّٰۤی اَتٰىنَا الۡیَقِیۡنُ (مدثر۔۴۶،۴۷) حدیث میں ایک میت کی نسبت آپ نے فرمایا اَمَّا ھُوَ فَقَدْ جَاءَہُ الیَقِیْنُ وَاِنِّی لَارْجُوْلَہُ الْخَیْر جمہور سلف نے اس آیت میں "یقین" کو بمعنیٰ موت لیا ہے۔ یعنی مرتے دم تک خدا کی عبادت میں لگے رہئے۔ ؂ اندرین رہ میتراش و میخراش تادم آخر دمے فارغ مباش۔ جن بعض عارفین نے اس جگہ "یقین" کو کیفت قلبیہ کے معنی میں لیا ہے ، اس کی توجیہ روح المعانی میں مذکور ہے دیکھ لی جائے۔ تم سورۃ الحجر واللہ الحمد والمتہ وہوا لمسئول ان یتو فانا علیٰ اکمل الاحوال و احسنہا فانہ جواد کریم۔