مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 110 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوا۟ ثُمَّ جَـٰهَدُوا۟ وَصَبَرُوٓا۟ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١١٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت عمار کا کلمہ کفر اور توبہ

مکہ میں بعضے لوگ کافروں کے ظلم سے بچل گئے تھے یا صرف زبانی لفظ کفر کہہ لیا تھا۔ اس کے بعد جب ہجرت کی ،جہاد کیا ، اور بڑے استقلال و پامردی سے اسلام پر قائم رہے ، اتنے کام ایمان کے کئے ، وہ تقصیر بخشی گئ اور خدا کی مہربانی مبذول ہوئی ۔ ایک بزرگ تھے "عمار" ان کے باپ تھے "یاسر اور ماں "سمیہ" دونوں ظلم اٹھاتے مر گئے ، پر لفظ کفر نہ کہا۔ یہ مسلمانوں کا پہلا خون تھا جو خدا کی راہ میں گرا بیٹے (عمار) نے خوف جاں سے لفظ کہہ دیا پھر روتے ہوئے حضرت کے پاس آئے ۔ تب یہ آیتیں اتریں رضی اللہ عنہم اجمعین۔