مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 110

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم ان ربك للذين هاجروا من بعد ما فتنوا ثم جاهدوا وصبروا ان ربك من بعدها لغفور رحيم

پھر جن لوگوں نے ایذائیں اٹھانے کے بعد ترک وطن کیا۔ پھر جہاد کئے اور ثابت قدم رہے تمہارا پروردگار ان کو بےشک ان (آزمائشوں) کے بعد بخشنے والا (اور ان پر) رحمت کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 110
  • پارہ 14
  • صفحہ 279

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مکہ میں بعضے لوگ کافروں کے ظلم سے بچل گئے تھے یا صرف زبانی لفظ کفر کہہ لیا تھا۔ اس کے بعد جب ہجرت کی ،جہاد کیا ، اور بڑے استقلال و پامردی سے اسلام پر قائم رہے ، اتنے کام ایمان کے کئے ، وہ تقصیر بخشی گئ اور خدا کی مہربانی مبذول ہوئی ۔ ایک بزرگ تھے "عمار" ان کے باپ تھے "یاسر اور ماں "سمیہ" دونوں ظلم اٹھاتے مر گئے ، پر لفظ کفر نہ کہا۔ یہ مسلمانوں کا پہلا خون تھا جو خدا کی راہ میں گرا بیٹے (عمار) نے خوف جاں سے لفظ کہہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. إِنَّبیشکinna
  3. رَبَّكَرب تیراrabbaka
  4. لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  5. هَاجَرُوا۟جنہوں نے ہجرت کیhājarū
  6. مِنۢسےmin
  7. بَعْدِبعدbaʿdi
  8. مَا(اس کے بعد) کہmā
  9. فُتِنُوا۟وہ آزمائش میں ڈالے گئےfutinū
  10. ثُمَّپھرthumma
  11. جَـٰهَدُوا۟انہوں نے جہاد کیاjāhadū
  12. وَصَبَرُوٓا۟اور صبر کیاwaṣabarū
  13. إِنَّبیشکinna
  14. رَبَّكَتیرا ربrabbaka
  15. مِنۢسےmin
  16. بَعْدِهَااس کے بعدbaʿdihā
  17. لَغَفُورٌۭالبتہ غفور،laghafūrun
  18. رَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں