مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 112 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ ءَامِنَةً مُّطْمَئِنَّةً يَأْتِيهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّن كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ ٱللَّهِ فَأَذَٰقَهَا ٱللَّهُ لِبَاسَ ٱلْجُوعِ وَٱلْخَوْفِ بِمَا كَانُوا۟ يَصْنَعُونَ ﴿١١٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ایک بستی کی مثال

یعنی نہ باہر سے دشمن کا کھٹکا نہ اندر سے کسی طرح کی فکر و تشویش ۔ خوب امن چین سے زندگی گذرتی تھی۔

یعنی کھانے کے لئے غلے اور پھل وغیرہ کھنچے چلے آتے تھے ، ہر چیز کی افراط تھی ، گھر بیٹھے دنیا کی نعمتیں ملتی تھیں۔

اس بستی کے رہنے والوں نے خدا کے انعامات کی قدر نہ پہچانی ، دنیا کے مزوں میں پڑ کر ایسے غافل اور بدمست ہوئے کہ منعم حقیقی کا دھیان بھی نہ آیا۔ بلکہ اس کے مقابلہ میں بغاوت کی ٹھان لی ، آخر خدا تعالیٰ نے ان کی ناشکری اور کفران نعمت کا مزہ چکھایا ۔ یعنی امن چین کی جگہ خوف و ہراس نے اور فراخ روزی کی جگہ بھوک اور قحط کی مصیبت نے ان کو اس طرح گھیر لیا ، جیسے کپڑا پہننے والے کے بدن کو گھیر لیتا ہے ایک دم کو بھوک اور ڈر ان سےجدا نہ ہوتا تھا۔