مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 112

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وضرب الله مثلا قرية كانت امنة مطمئنة ياتيها رزقها رغدا من كل مكان فكفرت بانعم الله فاذاقها الله لباس الجوع والخوف بما كانوا يصنعون

اور خدا ایک بستی کی مثال بیان فرماتا ہے کہ (ہر طرح) امن چین سے بستی تھی ہر طرف سے رزق بافراغت چلا آتا تھا۔ مگر ان لوگوں نے خدا کی نعمتوں کی ناشکری کی تو خدا نے ان کے اعمال کے سبب ان کو بھوک اور خوف کا لباس پہنا کر (ناشکری کا) مزہ چکھا دیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 112
  • پارہ 14
  • صفحہ 280

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نہ باہر سے دشمن کا کھٹکا نہ اندر سے کسی طرح کی فکر و تشویش ۔ خوب امن چین سے زندگی گذرتی تھی۔ یعنی کھانے کے لئے غلے اور پھل وغیرہ کھنچے چلے آتے تھے ، ہر چیز کی افراط تھی ، گھر بیٹھے دنیا کی نعمتیں ملتی تھیں۔ اس بستی کے رہنے والوں نے خدا کے انعامات کی قدر نہ پہچانی ، دنیا کے مزوں میں پڑ کر ایسے غافل اور بدمست ہوئے کہ منعم حقیقی کا دھیان بھی نہ آیا۔ بلکہ اس کے مقابلہ میں بغاوت کی ٹھان لی ، آخر خدا تعالیٰ نے ان کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَضَرَبَاور بیان کیwaḍaraba
  2. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  3. مَثَلًۭاایک مثالmathalan
  4. قَرْيَةًۭایک بستی کیqaryatan
  5. كَانَتْوہ تھیkānat
  6. ءَامِنَةًۭامن والی۔ محفوظāminatan
  7. مُّطْمَئِنَّةًۭمطمئنmuṭ'ma-innatan
  8. يَأْتِيهَاآتا تھا اس کے پاسyatīhā
  9. رِزْقُهَااس کا رزقriz'quhā
  10. رَغَدًۭابافراغتraghadan
  11. مِّنسےmin
  12. كُلِّہرkulli
  13. مَكَانٍۢجگہmakānin
  14. فَكَفَرَتْتو اس نے ناشکری کیfakafarat
  15. بِأَنْعُمِساتھ نعمتوں کےbi-anʿumi
  16. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  17. فَأَذَٰقَهَاتو چکھایا اس کوfa-adhāqahā
  18. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  19. لِبَاسَلباسlibāsa
  20. ٱلْجُوعِبھوک کاl-jūʿi
  21. وَٱلْخَوْفِاور خوف کاwal-khawfi
  22. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  23. كَانُوا۟تھےkānū
  24. يَصْنَعُونَوہ کیا کرتےyaṣnaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں