نافرمانی بے عقلی ہے
مثلاً حرام کو حلال یا حلال کو حرام بنایا ۔ "نادانی سے" اس لئے فرمایا کہ خدا کی جو نافرمانی اور گناہ آدمی کرتا ہے خواہ جان بوجھ کر کرے ، وہ فی الحقیقت نادان اور بے عقل بن کر کرتا ہے۔ اگر ذرا عقل سے کام لے اور گناہ کے بد نتائج کا تصور کرے تو ہر گز معصیت پر اقدام نہیں کر سکتا۔ سورہ نساء آیت ۱۷ اِنَّمَا التَّوۡبَۃُ عَلَی اللّٰہِ لِلَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ السُّوۡٓءَ بِجَہَالَۃٍ الخ کے تحت میں جو اس کے متعلق لکھا گیا ہے اسے بھی ایک مرتبہ ملاحظہ کر لیا جائے۔
یعنی کفریات سے توبہ کر کے مسلمان ہو جانے اور آئندہ کے لئے اپنی حالت درست کر لینے پر حق تعالیٰ تمام گذشتہ گناہ معاف فرما دیتا ہے خواہ کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں۔ باز آ باز آ ہر آنچہ کر دی باز آ ، گر کافرو گبرو بت پرستی باز آ ایں درگہ مادرگہ نومیدی نیست ، صد بار اگر توبہ شکستی باز آ۔