مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 123 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ثُمَّ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ أَنِ ٱتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَٰهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ﴿١٢٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت ابراہیم علیہ السلام پر دنیا اور آخرت کے انعامات

اس کا بیان سورہ انعام آیت ۱۶۱ دِیۡنًا قِیَمًا مِّلَّۃَ اِبۡرٰہِیۡمَ حَنِیۡفًا ۚ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ کے تحت میں گذر چکا۔ وہاں ملاحظہ کیا جائے ۔ مقصد یہ ہے کہ حلال و حرام اور دین کی باتوں میں اصل ملت ابراہیمؑ ہے ۔ درمیان میں یہود و نصاریٰ کو ان کے حالات کے مناسب بعض مخصوص احکام دیے گئے۔ آخر آپ کو خاتم الانبیاء بنا کر بھیجا ، تا اصل ملت ابراہیمی کو جو غلفت اور تحریف و تصرف بیجا کی دستبرد سے ضائع ہو چکی تھی ، از سر نو زندہ اور روشن کیا جائے ، اور شرک کی تمام رگیں کاٹ دی جائیں ۔ حدیث میں ہے ۔ بُعِثْتُ بِالْسَّمْحَۃِ الْحَنِیْفِیْۃِ الْبَیْضَاءِ اس کی پوری شرح و تفصیل حضرت شاہ ولی اللہؒ نے "حجۃ اللہ البالغہ" میں کی ہے جو قابل دید ہے۔