مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 122 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَءَاتَيْنَـٰهُ فِى ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَإِنَّهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿١٢٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت ابراہیم علیہ السلام پر دنیا اور آخرت کے انعامات

یعنی نبوت ، فراخ روزی ، اولاد ، اور وجاہت و مقبولیت عامہ کہ تمام اہل ادیان بلاتفاق ان کی تعظیم کرتے ہیں ، اور ہر فرقہ چاہتا ہےکہ اپنا سلسلہ ابراہیمؑ سے ملائے۔

یعنی اس نے اپنے حق میں جو دعا کی تھی وَّ اَلۡحِقۡنِیۡ بِالصّٰلِحِیۡنَ (الشعراء۔۸۳) قبول ہوئی ، بیشک وہ آخرت میں صالحین کےاعلیٰ طبقہ میں شامل ہوں گے جو انبیاء علیہم السلام کا طبقہ ہے۔