انتقام اور صبر
یعنی دعوت و تبلیغ کی راہ میں اگر تم کو سختیاں اور تکلیفیں پہنچائی جائیں تو قدرت حاصل ہونے کے وقت برابر کا بدلہ لے سکتے ہو ، اجازت ہے ، لیکن صبر کا مقام اس سے بلند تر ہے ۔ اگر صبر کرو گے تو اس کا نتیجہ تمہارے حق میں اور دیکھنے والوں کے بلکہ خود زیادتی کرنے اوالوں کے حق میں بہتر ہو گا۔