تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی سوچنا چاہئے یہ کس قدر حماقت ہے کہ جو چیزیں ایک مکھی کا پر اور مچھر کی ٹانگ بلکہ ایک جو کا دانہ یا ریت کا ذرہ پیدا کرنے پر قادر نہ ہوں ، انہیں معبود و مستعان ٹھہرا کر خداوند قدوس کے برابر کر دیا جائے ۔ جو مذکورہ بالا عجیب و غریب مخلوقات کا پیدا کرنے والا اور ان کے محکم نظام کو قائم رکھنے والا ہے۔ اس گستاخی کو دیکھو اور خدا کے انعامات کو خیال کرو۔ حقیقت میں انسان بڑا ہی نا شکرا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں