مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان تعدوا نعمة الله لا تحصوها ان الله لغفور رحيم

اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 18
  • پارہ 14
  • صفحہ 269

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو نعمتیں اوپر بیان ہوئیں "مشتے نمونہ از خروارے" تھیں۔ باقی خدا کی نعمتیں تو اس قدر ہیں۔ جن کا تم کسی طرح شمار نہیں کر سکتے۔ یعنی ان بیشمار نعمتوں کا شکر پوری طرح کس سے ادا ہو سکتا تھا۔ لہذا ادائے شکر میں جو کوتاہی رہ جاتی ہے خدا اس سے درگذر کرتا اور تھوڑے سے شکر پر بہت سا اجر عطا فرما دیتا ہے۔ یا یہ کہ کفران نعمت کے بعد جو شخص توبہ کر کے شکر گذار بن جائے ۔ حق تعالیٰ اس کی پچھلی کوتاہیوں کو بخشتا اور آئندہ کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگرwa-in
  2. تَعُدُّوا۟تم گننا چاہوtaʿuddū
  3. نِعْمَةَنعمتوں کوniʿ'mata
  4. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  5. لَانہیںlā
  6. تُحْصُوهَآ ۗتم شمار کرسکتے ان کاtuḥ'ṣūhā
  7. إِنَّبیشکinna
  8. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  9. لَغَفُورٌۭالبتہ غفورlaghafūrun
  10. رَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں