کفار کو تنبیہ
یعنی اگلے معاندین بھی اسی طرح غرور و غفلت کےنشے میں پڑے رہے تھے ، باطل پرستی میں تمادی ہوتی رہی ، توبہ کے وقت توبہ نہ کی ، اخیر تک انبیاءکی تکذیب و مخالفت پر تلے رہے اور ان کی باتوں کی ہنسی اڑاتے رہے۔ آخر جو کیا تھا سامنے آیا اور عذاب الہٰی وغیرہ کی جن خبروں سے ٹھٹھا کیا کرتے تھے وہ آنکھوں سے دیکھ لیں۔ ان کا استہزاء و تمسخر انہی پر الٹ پرا ، بھاگ کر جان بچانے کی کوئی سبیل نہ رہی اپنی شرارتوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ جو بویا تھا سو کاٹا۔ خدا کو ان سے کوئی بیر نہ تھا نہ اس کے یہاں تو ظلم و تعدی کا امکان ہے ان لوگوں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ۔ کسی کا کیا بگڑا ، انہی کا نقصان ہوا۔