ہر قوم کے لئے ہدایت بھیجی گئ
یعنی اپنے اپنے وقت پر ۔ پھر آخر میں پیغمبر عربی ﷺ کو رسول الثقلین بنا کر بھیجا ۔ (تنبیہ) اس آیت سے لازم نہیں آتا کہ ہر قوم اور بستی میں رسول بلاواسطہ بھیجا گیا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ایک نبی کسی قوم میں اٹھایا جائے اور اس کے نائب جنہیں "ہادی" و 'نذیر" کہا جا سکتا ہے دوسری اقوام میں بھیجے جائیں۔ ان کا بھیجنا گویا بالواسطہ اسی پیغمبر کا بھیجنا ہے۔ واللہ اعلم۔
حضرت شاہ صاحبؒ فرماتے ہیں "ہُڑدنگا وہ جو ناحق سرداری کا دعویٰ کرے کچھ سند نہ رکھے ۔ ایسے کو "طاغوت" کہتے ہیں بت ، شیطان اور زبردست ظالم سب اس میں داخل ہیں۔