مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد بعثنا في كل امة رسولا ان اعبدوا الله واجتنبوا الطاغوت فمنهم من هدى الله ومنهم من حقت عليه الضلالة فسيروا في الارض فانظروا كيف كان عاقبة المكذبين

اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ خدا ہی کی عبادت کرو اور بتوں (کی پرستش) سے اجتناب کرو۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور بعض ایسے ہیں جن پر گمراہی ثابت ہوئی۔ سو زمین پر چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 36
  • پارہ 14
  • صفحہ 271

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اپنے اپنے وقت پر ۔ پھر آخر میں پیغمبر عربی ﷺ کو رسول الثقلین بنا کر بھیجا ۔ (تنبیہ) اس آیت سے لازم نہیں آتا کہ ہر قوم اور بستی میں رسول بلاواسطہ بھیجا گیا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ایک نبی کسی قوم میں اٹھایا جائے اور اس کے نائب جنہیں "ہادی" و 'نذیر" کہا جا سکتا ہے دوسری اقوام میں بھیجے جائیں۔ ان کا بھیجنا گویا بالواسطہ اسی پیغمبر کا بھیجنا ہے۔ واللہ اعلم۔ حضرت شاہ صاحبؒ فرماتے ہیں "ہُڑدنگا وہ جو ناحق سرداری کا دعویٰ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. بَعَثْنَابھیجا ہم نےbaʿathnā
  3. فِىمیںfī
  4. كُلِّہرkulli
  5. أُمَّةٍۢامت میںummatin
  6. رَّسُولًاایک رسول کوrasūlan
  7. أَنِکہani
  8. ٱعْبُدُوا۟عبادت کروuʿ'budū
  9. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  10. وَٱجْتَنِبُوا۟اور بچوwa-ij'tanibū
  11. ٱلطَّـٰغُوتَ ۖطاغوت سےl-ṭāghūta
  12. فَمِنْهُمتو ان میں سےfamin'hum
  13. مَّنْبعض (ایسے ہیں)man
  14. هَدَىجن کو ہدایت دیhadā
  15. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  16. وَمِنْهُماور ان میں سےwamin'hum
  17. مَّنْبعض جوman
  18. حَقَّتْسچ ہوگئیḥaqqat
  19. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  20. ٱلضَّلَـٰلَةُ ۚگمراہیl-ḍalālatu
  21. فَسِيرُوا۟پس چلو پھروfasīrū
  22. فِىمیںfī
  23. ٱلْأَرْضِزمین میںl-arḍi
  24. فَٱنظُرُوا۟پھر دیکھوfa-unẓurū
  25. كَيْفَکس طرحkayfa
  26. كَانَہواkāna
  27. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  28. ٱلْمُكَذِّبِينَجھٹلانے والوں کاl-mukadhibīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں