ہجرت کے دنیاوی اور اخروی منافع
یعنی کسی ظلم اور سختی سے نہیں گھبرائے ۔ وطن محبوب اور خویش و اقارب کے چھوٹنے کی پروا نہ کی رضائے الہٰی کے راستہ سے ذرا قدم نہیں ڈگمگایا ۔ ہر طرف سے ٹوٹ کر ایک خدا کے ہو رہے ۔ خالص اسی کی امداد اور اٹل وعدوں پر بھروسہ کیا ۔ یہاں تک کہ دیکھ لیا کہ جو خدا کا ہو رہتا ہے کسی طرح خدا اس کا ہو جاتا ہے۔