مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين صبروا وعلى ربهم يتوكلون

یعنی وہ لوگ جو صبر کرتے ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 42
  • پارہ 14
  • صفحہ 271

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کسی ظلم اور سختی سے نہیں گھبرائے ۔ وطن محبوب اور خویش و اقارب کے چھوٹنے کی پروا نہ کی رضائے الہٰی کے راستہ سے ذرا قدم نہیں ڈگمگایا ۔ ہر طرف سے ٹوٹ کر ایک خدا کے ہو رہے ۔ خالص اسی کی امداد اور اٹل وعدوں پر بھروسہ کیا ۔ یہاں تک کہ دیکھ لیا کہ جو خدا کا ہو رہتا ہے کسی طرح خدا اس کا ہو جاتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  2. صَبَرُوا۟جنہوں نے صبر کیاṣabarū
  3. وَعَلَىٰاور پرwaʿalā
  4. رَبِّهِمْاپنے رب پرrabbihim
  5. يَتَوَكَّلُونَوہ بھروسہ کرتے ہیںyatawakkalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں