مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افامن الذين مكروا السيئات ان يخسف الله بهم الارض او ياتيهم العذاب من حيث لا يشعرون

کیا جو لوگ بری بری چالیں چلتے ہیں اس بات سے بےخوف ہیں کہ خدا ان کو زمین میں دھنسا دے یا (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آجائے جہاں سے ان کو خبر ہی نہ ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 45
  • پارہ 14
  • صفحہ 272

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگلے انبیاء اور ان کی قوموں کا حال سننے اور قرآن ایسی مکمل یاداشت پہنچ جانے کے بعد بھی کیا کفار مکہ حق کے مقابلہ میں اپنی مکاریوں اور داؤ فریب سے باز نہیں آتے ۔ کیا یہ امکان نہیں کہ خدا انہیں قارون کی طرح زمین میں دھنسا دے۔ یا ایسی طرف سے کوئی آفت بھیجدے جدھر سے انہیں وہم و گمان بھی نہ ہو۔ چنانچہ "بدر" میں مسلمان غازیوں کے ہاتھوں سے ایسی سزا دلوائی جو اپنی قوت و جمعیت اور مسلمانوں کے ضعف و قلت کو دیکھتے ہوئے ان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَأَمِنَکیا بےخوف ہوگئےafa-amina
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. مَكَرُوا۟جنہوں نے چالیں چلیںmakarū
  4. ٱلسَّيِّـَٔاتِبریl-sayiāti
  5. أَنکہan
  6. يَخْسِفَدھنسا دے گاyakhsifa
  7. ٱللَّهُاللہl-lahu
  8. بِهِمُان کوbihimu
  9. ٱلْأَرْضَزمین میںl-arḍa
  10. أَوْیاaw
  11. يَأْتِيَهُمُآجائے گا ان کے پاسyatiyahumu
  12. ٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābu
  13. مِنْسےmin
  14. حَيْثُجہاں سےḥaythu
  15. لَانہیںlā
  16. يَشْعُرُونَوہ شعور بھی (نہ) رکھتے ہوں گےyashʿurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں