جانداروں اور فرشتوں کا سجدہ
پہلے کھڑی چیزوں کا جو سایہ دار ہوں سجدہ بیان ہوا تھا ، یہاں عام جانداروں بالخصوص فرشتوں کا سجدہ بیان کر کے متنبہ فرمایا کہ ایسی مقرب و معظم ہستیاں بھی اس کے آگے سر بسجود ہیں کوئی شیخی یا غرور ان میں نہیں ، جو اپنے مالک کے سامنے سر جھکانے سے رکے ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "مغرور لوگوں کو سر رکھنا زمین پر مشکل ہوتا ہے ۔ نہیں جانتے کہ بندہ کی بڑائی اسی میں ہے من تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہٗ اللّٰہٗ ۔