مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولله يسجد ما في السماوات وما في الارض من دابة والملائكة وهم لا يستكبرون

اور تمام جاندار جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب خدا کے آگے سجدہ کرتے ہیں اور فرشتے بھی اور وہ ذرا غرور نہیں کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 49
  • پارہ 14
  • صفحہ 272

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے کھڑی چیزوں کا جو سایہ دار ہوں سجدہ بیان ہوا تھا ، یہاں عام جانداروں بالخصوص فرشتوں کا سجدہ بیان کر کے متنبہ فرمایا کہ ایسی مقرب و معظم ہستیاں بھی اس کے آگے سر بسجود ہیں کوئی شیخی یا غرور ان میں نہیں ، جو اپنے مالک کے سامنے سر جھکانے سے رکے ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "مغرور لوگوں کو سر رکھنا زمین پر مشکل ہوتا ہے ۔ نہیں جانتے کہ بندہ کی بڑائی اسی میں ہے من تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہٗ اللّٰہٗ ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لیےwalillahi
  2. يَسْجُدُسجدہ کر رہے ہیںyasjudu
  3. مَاجوmā
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں میں ہےl-samāwāti
  6. وَمَااور جوwamā
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلْأَرْضِکچھ زمین میں ہےl-arḍi
  9. مِنکوئیmin
  10. دَآبَّةٍۢجاندار۔ کوئی جانورdābbatin
  11. وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُاور فرشتےwal-malāikatu
  12. وَهُمْاور وہwahum
  13. لَانہیںlā
  14. يَسْتَكْبِرُونَتکبر کرتےyastakbirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں