مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 5 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَٱلْأَنْعَـٰمَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَـٰفِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

چوپایوں کی تخلیق میں دلائل

یعنی اونٹ ، گائے ، بھیڑ ، بکری ، تمہارے لئے پیدا کئے ۔ ان میں سے بعض کے بال یا اون وغیرہ سے کمبل ، دسے ، ڈیرے خیمے اور سردی سے بچنے کے لئے مختلف قسم کے لباس تیار کرتے ہیں۔ اس کے علاہ کسی کا دودھ پیا جاتا ہے ۔ کسی کو ہل میں چلایا جاتا ہے ۔ گھی ، مکھن وغیرہ کی ساری افراط ان ہی جانوروں کی بدولت ہے۔ ان کے چمڑے سے کیسے کیسے عمدہ اور بیش قیمت سامان تیار کئے جاتے ہیں۔ جن جانوروں کا گوشت کھانے میں کوئی معتبدہ بادی یا اخلاقی مضرت نہیں ہے ان کا گوشت کھایا جاتا ہے ، کتنے غریبوں کی شکم پروری اس سے ہوتی ہے اور جو دوسری غذائیں ہم کھاتے ہیں ان کی تیاری میں بھی ان حیوانات کو کس قدر دخل ہے۔