مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 52 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَهُ ٱلدِّينُ وَاصِبًا ۚ أَفَغَيْرَ ٱللَّهِ تَتَّقُونَ ﴿٥٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

جانداروں اور فرشتوں کا سجدہ

یعنی تکوینی طور پر ہر چیز خالص اسی کی عبادت و اطاعت پر مجبور ہے اَفَغَیۡرَ دِیۡنِ اللّٰہِ یَبۡغُوۡنَ وَ لَہٗۤ اَسۡلَمَ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ طَوۡعًا وَّکَرۡہًا وَّ اِلَیۡہِ یُرۡجَعُوۡنَ (آل عمران۔۸۳) یا یہ مطلب ہے کہ ہمیشہ اسی کی عبادت کرنا لازم ہے اَلَا لِلّٰہِ الدِّیۡنُ الۡخَالِصُ (زمر۔۳) اور بعض نے "دین" کو "جزاء" کے معنی میں لیا ۔ یعنی نیک و بد کا دائمی بدلہ اسی ایک خدا کی طرف سے ملے گا۔ واللہ اعلم۔