مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 95 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَا تَشْتَرُوا۟ بِعَهْدِ ٱللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۚ إِنَّمَا عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٩٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اللہ کا عہد پورا کرو

پہلے مذکور تھا آپس میں قول توڑنے کا ۔ اب اللہ سے قول توڑنے کا ذکر ہے ۔یعنی مال کی طمع سے خلاف شرع حکم مت کرو۔ انجام کار ایسا مال وبال لائے گا جو موافق شرع ہاتھ لگے ، تمہارے حق میں وہ ہی بہتر ہے (موضح القرآن) یا ایفائے عہد کا جو اجر خدا کے یہاں ملےگا وہ اس ثمن قلیل سے کہیں بہتر ہے ثمن قلیل اس لئے کہا کہ اگر ساری دنیا بھی مل جائے تب بھی آخرت کےمقابلہ میں قلیل و حقیر ہے۔