مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 95

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تشتروا بعهد الله ثمنا قليلا انما عند الله هو خير لكم ان كنتم تعلمون

اور خدا سے جو تم نے عہد کیا ہے (اس کو مت بیچو اور) اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو۔ (کیونکہ ایفائے عہد کا) جو صلہ خدا کے ہاں مقرر ہے وہ اگر سمجھو تو تمہارے لیے بہتر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 95
  • پارہ 14
  • صفحہ 278

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے مذکور تھا آپس میں قول توڑنے کا ۔ اب اللہ سے قول توڑنے کا ذکر ہے ۔یعنی مال کی طمع سے خلاف شرع حکم مت کرو۔ انجام کار ایسا مال وبال لائے گا جو موافق شرع ہاتھ لگے ، تمہارے حق میں وہ ہی بہتر ہے (موضح القرآن) یا ایفائے عہد کا جو اجر خدا کے یہاں ملےگا وہ اس ثمن قلیل سے کہیں بہتر ہے ثمن قلیل اس لئے کہا کہ اگر ساری دنیا بھی مل جائے تب بھی آخرت کےمقابلہ میں قلیل و حقیر ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَشْتَرُوا۟تم بیچوtashtarū
  3. بِعَهْدِعہد کوbiʿahdi
  4. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  5. ثَمَنًۭاعوض قیمت کےthamanan
  6. قَلِيلًا ۚتھوڑیqalīlan
  7. إِنَّمَابیشک جوinnamā
  8. عِندَپاس ہےʿinda
  9. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  10. هُوَوہhuwa
  11. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  12. لَّكُمْتمہارے لیےlakum
  13. إِناگرin
  14. كُنتُمْہو تمkuntum
  15. تَعْلَمُونَتم جانتےtaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں