مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 105

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وبالحق انزلناه وبالحق نزل وما ارسلناك الا مبشرا ونذيرا

اور ہم نے اس قرآن کو سچائی کے ساتھ نازل کیا ہے اور وہ سچائی کے ساتھ نازل ہوا اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو صرف خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 105
  • پارہ 15
  • صفحہ 293

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

موسٰیؑ کے معجزات وغیرہ کا ذکر فرما کر روئے سخن پھر قرآن کریم کی طرف پھیر دیا گیا ۔ یعنی معجزات موسوی بجائے خود تھے ، لیکن محمد ﷺ کو جو معجزات باہرہ عطا ہوئے ان میں سب سے بڑا علمی معجزہ یہ قرآن کریم ہے جو ہم نے عین حکمت کے موافق ، اپنے علم عظیم اور اعلیٰ درجہ کی سچائی پر مشتمل کر کے اتارا ہے اور ٹھیک اسی سچائی کے ساتھ وہ آپ تک پہنچ گیا۔ درمیان میں ادنیٰ ترین تغیر و تبدل بھی نہیں ہوا فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اُنۡزِلَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَبِٱلْحَقِّاور حق کے ساتھwabil-ḥaqi
  2. أَنزَلْنَـٰهُنازل کیا ہم نے اس کوanzalnāhu
  3. وَبِٱلْحَقِّاور حق ہی کے ساتھwabil-ḥaqi
  4. نَزَلَ ۗوہ اتراnazala
  5. وَمَآاور نہیںwamā
  6. أَرْسَلْنَـٰكَبھیجا ہم نے آپ کوarsalnāka
  7. إِلَّامگرillā
  8. مُبَشِّرًۭاخوش خبری دینے والاmubashiran
  9. وَنَذِيرًۭااور ڈرانے والاwanadhīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں