مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من اهتدى فانما يهتدي لنفسه ومن ضل فانما يضل عليها ولا تزر وازرة وزر اخرى وما كنا معذبين حتى نبعث رسولا

جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو اپنے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہی کا ضرر بھی اسی کو ہوگا۔ اور کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھیج لیں عذاب نہیں دیا کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 15
  • پارہ 15
  • صفحہ 283

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سیدھی راہ خدا نے سب کو بتلا دی اب جو کوئی اس پر چلے یا نہ چلے ، اپنا بھلا برا خود سوچ لے ۔ کیونکہ اپنے طریق عمل کا نفع یا نقصان اسی کو پہنچے گا۔ ایک کے گناہوں کی گٹھری دوسرے کے سر پر نہیں رکھی جائے گی۔ یعنی بلاشبہ برے عمل آفت لاتے ہیں ، پر حق تعالیٰ بغیر سمجھائے نہیں پکڑتا اسی واسطے رسول بھیجتا ہے کہ لوگوں کو بے خبر اور غافل نہ رہنے دیں ، نیک و بد سے پوری طرح آگاہ کر دیں جن باتوں کو آدمی محض عقل و فطرت کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّنِجس نےmani
  2. ٱهْتَدَىٰہدایت پائیih'tadā
  3. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  4. يَهْتَدِىہدایت پاتا ہےyahtadī
  5. لِنَفْسِهِۦ ۖاپنے نفس کے لئےlinafsihi
  6. وَمَناور جوwaman
  7. ضَلَّگمراہ ہوا/ بھٹکاḍalla
  8. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  9. يَضِلُّبھٹکتا ہےyaḍillu
  10. عَلَيْهَا ۚاس کے خلاف/ اپنے اوپرʿalayhā
  11. وَلَااور نہwalā
  12. تَزِرُبوجھ اٹھائے گاtaziru
  13. وَازِرَةٌۭکوئی بوجھ اٹھانے والاwāziratun
  14. وِزْرَبوجھwiz'ra
  15. أُخْرَىٰ ۗدوسرے کاukh'rā
  16. وَمَااور نہیںwamā
  17. كُنَّاہیں ہمkunnā
  18. مُعَذِّبِينَعذاب دینے والےmuʿadhibīna
  19. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  20. نَبْعَثَہم بھیجیںnabʿatha
  21. رَسُولًۭاایک رسول کوrasūlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں