مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل آیت 17 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ ٱلْقُرُونِ مِنۢ بَعْدِ نُوحٍ ۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرًۢا بَصِيرًا ﴿١٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

معذب قوموں کی ہلاکت

آدمؑ و نوحؑ کے درمیانی زمانہ میں سب آدمی اسلام پر رہے ۔ پھر شرک و بت پرستی شروع ہوئی ۔ نوحؑ ان کی اصلاح کے لئے بھیجے گئے ۔ سینکڑوں برس سمجھایا ، نہ مانے ، آخر سب ہلاک کئے گئے ۔ اس کے بعد بہت سی قومیں (عاد و ثمود وغیرہ) تباہ ہوئیں۔ حاصل یہ کہ قوموں کے ہلاک کئے جانے کا سلسلہ بعثت نوح کے بعد سے شروع ہوا۔

یعنی کسی کو بے قصور نہیں پکڑتا نہ غیر مناسب سزا دیتا ہے ۔ بلکہ ہر ایک کے گناہوں کو دیکھ کر اور اس کے اوضاع و اطوار کو پوری طرح جان کر موزوں و مناسب برتاؤ کرتا ہے۔