مال یتیم کے احکام
یعنی یتیم کے مال کو ہاتھ نہ لگاؤ ۔ ہاں اگر اس کی حفاظت و نگہداشت اور خیر خواہی مقصود ہو تو مضائقہ نہیں ۔ جس وقت جوان ہو جائے اور اپنے نفع و نقصان کو سمجھنے لگے ، مال اس کے حوالہ کر دو۔
ایفائے عہد کی تاکید
اس میں سب عہد داخل ہیں خواہ اللہ سے کئے جائیں یا بندوں سے بشرطیکہ غیر مشروع نہ ہوں۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ کسی کو قول و قرار صلح کا دے کر بدعہدی کرنا ، اس کا وبال ضرور پڑتا ہے۔