اکڑ کر مت چلو
یعنی اوپر جو پر مغز اور بیش بہا نصیحتیں کی گئیں، یہ وہ علم و حکمت اور تہذیب اخلاق کی باتیں ہیں جنہیں عقل سلیم قبول کر تی ہے۔ اور جو وحی کے ضمن میں نبی امی ﷺ کی طرف بلاواسطہ اور امت امیہ کی طرف بواسطہ حضور ﷺ بھیجی گئیں۔
مذکورہ بالا نصائح کا بیان توحید سے شروع کیا گیا تھا۔ لَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَتَقۡعُدَ مَذۡمُوۡمًا مَّخۡذُوۡلًا خاتمہ پر بھی توحید یاد دلا دی گئ ۔ تا قاری سمجھ سکے کہ تمام حسنات کا آغاز و انجام خالص توحید کے ہونا چاہیئے۔