مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك مما اوحى اليك ربك من الحكمة ولا تجعل مع الله الها اخر فتلقى في جهنم ملوما مدحورا

اے پیغمبر یہ ان (ہدایتوں) میں سے ہیں جو خدا نے دانائی کی باتیں تمہاری طرف وحی کی ہیں۔ اور خدا کے ساتھ کوئی معبود نہ بنانا کہ (ایسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 39
  • پارہ 15
  • صفحہ 286

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اوپر جو پر مغز اور بیش بہا نصیحتیں کی گئیں، یہ وہ علم و حکمت اور تہذیب اخلاق کی باتیں ہیں جنہیں عقل سلیم قبول کر تی ہے۔ اور جو وحی کے ضمن میں نبی امی ﷺ کی طرف بلاواسطہ اور امت امیہ کی طرف بواسطہ حضور ﷺ بھیجی گئیں۔ مذکورہ بالا نصائح کا بیان توحید سے شروع کیا گیا تھا۔ لَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَتَقۡعُدَ مَذۡمُوۡمًا مَّخۡذُوۡلًا خاتمہ پر بھی توحید یاد دلا دی گئ ۔ تا قاری سمجھ سکے کہ تمام حسنات کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. مِمَّآاس میں سے ہےmimmā
  3. أَوْحَىٰٓجو وحی کیawḥā
  4. إِلَيْكَتیری طرفilayka
  5. رَبُّكَتیرے ربrabbuka
  6. مِنَمیں سےmina
  7. ٱلْحِكْمَةِ ۗحکمتl-ḥik'mati
  8. وَلَااور نہwalā
  9. تَجْعَلْتو بناtajʿal
  10. مَعَساتھmaʿa
  11. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  12. إِلَـٰهًاالٰہilāhan
  13. ءَاخَرَکوئی دوسراākhara
  14. فَتُلْقَىٰتو تو ڈال دیا جائے گاfatul'qā
  15. فِىمیںfī
  16. جَهَنَّمَجہنمjahannama
  17. مَلُومًۭاملامت کیا ہواmalūman
  18. مَّدْحُورًارحمت سے دورmadḥūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں