تورات کی پیشگوئی
تورات میں یا کسی دوسری آسمانی کتاب میں یہ پیشین گوئی کی گئ تھی کہ یہ قوم (بنی اسرائیل) دو مرتبہ ملک میں سخت خرابی پھیلائے گی اور ظلم و تکبر کا شیوہ اختیار کر کے سخت تمرد و سرکشی کا مظاہرہ کرے گی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ہر مرتبہ خدا تعالیٰ کی طرف سے دردناک سزا کا مزہ چکھنا پڑا ۔ جس کا ذکر آگے آتا ہے۔