مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقضينا الى بني اسرائيل في الكتاب لتفسدن في الارض مرتين ولتعلن علوا كبيرا

اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل سے کہہ دیا تھا کہ زمین میں دو دفعہ فساد مچاؤ گے اور بڑی سرکشی کرو گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 4
  • پارہ 15
  • صفحہ 282

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

تورات میں یا کسی دوسری آسمانی کتاب میں یہ پیشین گوئی کی گئ تھی کہ یہ قوم (بنی اسرائیل) دو مرتبہ ملک میں سخت خرابی پھیلائے گی اور ظلم و تکبر کا شیوہ اختیار کر کے سخت تمرد و سرکشی کا مظاہرہ کرے گی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ہر مرتبہ خدا تعالیٰ کی طرف سے دردناک سزا کا مزہ چکھنا پڑا ۔ جس کا ذکر آگے آتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَضَيْنَآاور اطلاع دی ہم نے/ آگاہ کردیا ہم نےwaqaḍaynā
  2. إِلَىٰکوilā
  3. بَنِىٓبنیbanī
  4. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیلis'rāīla
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْكِتَـٰبِکتاب (میں)l-kitābi
  7. لَتُفْسِدُنَّالبتہ تم ضرور فساد کرو گےlatuf'sidunna
  8. فِىمیںfī
  9. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  10. مَرَّتَيْنِدو بارmarratayni
  11. وَلَتَعْلُنَّاور البتہ تم ضرور بلدنی پکڑو گےwalataʿlunna
  12. عُلُوًّۭابلندیʿuluwwan
  13. كَبِيرًۭابڑیkabīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں