ہر شے پاکی بیان کرتی ہے
یعنی ہر ایک مخلوق زبان سے یا حال سے اس کی پاکی اور خوبیاں بیان کرتی ہے لیکن تم اسے سمجھتے نہیں خواہ فکر و تامل نہ کرنے کی وجہ سے یا اس قوت کے فقدان کی وجہ سے جس کے ذریعہ بعض مخلوقات کی تسبیح قالی سنی اور سمجھی جا سکتی ہے۔ اور اگر کوئی شخص باوجود سمجھنے کے قبول نہ کرے یا اس کے مقتضی پر عمل نہ کرے ، تو یہ سمجھنا نہ سمجھنے ہی کے حکم میں ہے۔
یعنی تمام مخلوقات جس کی پاکی بیان کریں تم اس کے لئے شرکاء ، اولاد ، اور بیٹیاں تجویز کرو ۔ یہ ایسی گستاخی تھی کہ تم کو فورًا ہلاک کر دیا جاتا۔ لیکن وہ اپنے حکم سے شتاب نہیں پکڑتا اور توبہ کر لو تو بخش دیتا ہے۔