حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی " نیند سے جاگ کر (تہجد میں) قرآن پڑھا کر ۔ یہ حکم سب سے زیادہ تجھ پر کیا ہے کہ تجھ کو مرتبہ (سب سے) بڑا دینا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مقام محمود
"مقام محمود" شفاعت عظمیٰ کا مقام ہے ۔ جب کوئی پیغمبر نہ بول سکے گا۔ تب آنحضرت ﷺ سے عرض کر کے خلقت کو تکلیف سے چھڑائیں گے ۔ اس وقت ہر شخص کی زبان پر آپ کی حمد (تعریف) ہو گی۔ اور حق تعالیٰ بھی آپ کی تعریف کرے گا۔ گویا شان محمدیت کا پورا پورا ظہور اس وقت ہو گا۔ (تنبیہ) "مقام محمود" کی یہ تفسیر صحیح حدیثوں میں آئی ہے ۔ اور بخاری و مسلم اور دیگر کتب حدیث میں شفاعت کبریٰ کا نہایت مفصل بیان موجود ہے ۔ شارحین نے حضور ﷺ کے لئے دس قسم کی شفاعتیں ثابت کی ہیں۔ فتح الباری میں ملاحظہ کر لیا جائے۔